ممبئی 23 مئی (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا مالیاتی سال 26-2025 کی اپنی خالص آمدنی میں سے 2,86,588.46 کروڑ روپئے مرکزی حکومت کو منتقل کرے گا۔ گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں آر بی آئی کے مرکزی ڈائرکٹرز بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ بورڈ نے سال 26-2025 کیلئے ریزرو بینک کے سالانہ کھاتوں پر غور و خوض کیا۔ بینک کی خالص آمدنی مالیاتی سال 26-2025 میں 3,95,972.10 کروڑ روپئے رہی جس میں موجودہ وسیع معاشی حالات، بینک کی مالی کارکردگی اور مناسب رسک بفر کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، بورڈ نے سال 26-2025 کیلئے 1,09,379.64 کروڑ روپے ہنگامی رسک بفر میں منتقل کرنے اور سال 26-2025 کیلئے 2,86,588.46 کروڑ روپئے کی فاضل رقم مرکزی حکومت کو منتقل کرنے کی منظوری دی۔ مرکزی بورڈ نے کہا کہ سی آر بی کو بیلنس شیٹ کے حجم کے 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مالیاتی سال 25-2024 میں یہ رقم 44,861.70 کروڑ روپے تھی جسے بڑھا کر 1,09,379.64 کروڑ روپے کیا گیا ہے ۔