غریب خواتین کے لیے 9 دسمبر سے سلائی مشینوں کی تقسیم

   

301 گروکل اسکولوں کیلئے نئی عمارتوں کی تعمیر: وزیر پونم پربھاکر کا اہم جائزہ اجلاس
حیدرآباد /27 اکٹوبر (سیاست نیوز ) وزیر بی سی طبقات بہبود پونم پربھاکر نے بی سی ویلفیئر محکمہ اور تعلیمی فنڈز سے متعلق اعلیٰ سطح کی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں بی سی فلاحی اسکیموں، تعلیمی اداروں، غریب خواتین کیلئے روزگار کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے کئی فیصلے کئے گئے اور عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ حکومت کی جانب سے رواں سال 9 دسمبر کو خواتین کے درمیان سلائی مشینیں تقسیم کرنے کا باضابطہ آغاز کیا جائیگا۔ اس فلاحی اسکیم کیلئے ریاست بھر سے 4.80 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے ابتدائی طور پر 1.90 لاکھ خواتین کو براہِ راست استفادہ کا جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ بی سی طلبا کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے انفراسٹرکچر پر خصوصی زور دیا گیا۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ تلنگانہ میں جملہ 327 بی سی گروکل اسکولوں میں سے صرف 26 اسکولوں کی ذاتی عمارتیں ہیں، جبکہ 301 گروکل اسکول کرائے یا عارضی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ باقی 301 گروکل کیلئے فوری طور پر اراضی کے حصول کا عمل مکمل کریں اور ان کی اپنی عمارتوں کی تعمیر کا کام جنگی خطوط پر شروع کریں۔2/y