ممبئی : رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی اقتصادی ترقی کے تمام تخمینوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 7.6 فیصد کی شرح سے بڑھنے سے حوصلہ افزا ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج رواں مالی سال کے لئے ترقی کے تخمینوں میں نصف فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ ہی خوردہ مہنگائی میں اضافے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ سے گھر، گاڑی وغیرہ کے لیے قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔موجودہ مالی سال کے ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی پانچویں دو ماہی سہ روزہ میٹنگ میں آج لئے گئے فیصلوں کے بارے میں اطلاعات دیتے ہوئے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ہندوستانی معیشت بہتر رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور وہ سبھی تخمینوں کو پیچھے چھوٹے ہوئے دوسری سہ ماہی میں 7.6 فیصد کی رفتار سے آگے بڑھی ہے ۔