ریشپ پنت کے غیر ذمہ دارانہ کھیل کا باعث خود مینجمنٹ ، گوتم گمبھیر کی تنقید

   

نئی دہلی ۔ 22 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال ٹی 20 دوسرے میچ میں جو ساؤتھ افریقہ کے ساتھ کھیلا گیا تھا ، ہندوستان کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ریشپ پنت پر ٹیم مینجمنٹ نے غیر ذ مہ دارانہ شارٹ کھیل کر آؤٹ ہوجانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ مینجمنٹ کے اس تبصرہ پر ہندوستان کے سابقہ بلے باز گوتم گمبھیر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس غلطی کا ذمہ دار پنت نہیں بلکہ خود مینجمنٹ ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کو چاہئے کہ ریشپ کو بھی ٹیم کا اہم حصہ دار سمجھیں جس نے ان میں حوصلہ اور احساس برتری پیدا ہوگا ۔ پنت کے ایک غیر ذمہ دار شارٹ پر ہیڈ کوچ روی شاستری اور بیاٹنگ کوچ وکرم راٹھور دونوں نے پنت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کریں اور غلط اسٹروک کھیلنے سے اجتناب کریں۔ اس کے جواب میں ٹائمس آف انڈیا کے کالم میں تحریر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں سے نمٹنے کا یہ بالکل غلط طریقہ کار ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ ایک ذمہ دارانہ کھیل کھیلے۔ گمبھیر نے کہ کہ یہ کھلاڑی ان کے لئے نہیں کھیل رہا ہے بلکہ اپنی بقاء کیلئے کھیل رہا ہے اور کوئی مینجمنٹ رکن آگے بڑ ھے اور اس سے کہے کہ ٹیم کیلئے تم بہت اہمیت رکھتے ہو اور ٹیم کو تمہاری ضرورت ہے۔