ریلائنس بورڈ میں سعودی ارامکو کے چیئرمین شامل

   

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ جمعرات کو ہوئی۔ اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ میں سعودی ارامکو کے چیئرمین یاسر الرمیان کو شامل کرلیا گیا ہے۔ یاسر آزاد ڈائریکٹر کے طور پر کمپنی کے بورڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔ الرمیان کے بورڈ میں شمولیت کا اعلان ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کیا اور اسی کے ساتھ ریلائنس کا گلوبلائزیشن شروع ہوگیا ہے۔بتادیں کہ 2019 کی سالانہ جنرل میٹنگ میں ریلائنس نے اعلان کیا تھا کہ و آئل ٹو کیمیکل بزنس میں 20 فیصد حصہ داری سعودی ارامکو کو فروخت کرے گی۔ اس معاملہ میں گجرات کے جام نگر کی دو آئل ریفائنریز اور پیٹروکیمیکل ایسٹس شامل ہیں۔مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں تین اعشاریہ دو چار لاکھ کروڑ روپے ایکیوٹی کیپٹل حاصل کئے ہیں۔ اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ہمارے ریٹیل شیئر ہولڈرس کو رائٹس ایشو سے چار گنا ریٹرن ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر آئی ایل کا کنسولیٹیڈ ریوینیو تقریبا 540000 کروڑ روپے ہے۔ ہمارا کنزیومر بزنس کافی تیزی سے بڑھا ہے۔مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ سال اے جی ایم سے اب تک ہمارا بزنس اور فائنانس امید سے بھی زیادہ بڑھا ہے ، لیکن ہمیں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے اس مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کیلئے کئی کوششیں کی ہیں۔ ریلائنس فیلمی نے کورونا کے وقت میں بہترین کام کیا ہے ۔
جس سے آج ہمارے فاونڈنگ چیئرمین دھیرو بھائی امبانی ہم پر فخر کررہے ہوں گے۔مکیش امبانی نے کمپنی کے گرین اینرجی پلان کا اعلان کیا۔ جام نگر میں 5000 ایکڑ میں دھیرو بھائی امبانی گرین اینرجی گیگا کمپلیکس بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔ اس بزنس میں 60000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔مکیش امبانی نے کہا کہ کورونا وائرس قہر کے باوجود جیو کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ جیو پہلی ایسی کمپنی بنی ہے جو چین کو چھوڑ دیں تو کسی ایک ملک میں 40 کروڑ سے زیادہ اس کے پاس سبسکرائبرس ہیں۔ اس وجہ سے جیو آج دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل ڈیٹا ہینڈل کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔