ریلائنس کا اے آئی بیسٹ اسکل ڈیولپمنٹ زبان کی رکاوٹوں کو دور کرے گا

   

نئی دہلی: مکیش امبانی نے تقریباً دو ماہ قبل ریلائنس کی سالانہ جنرل میٹنگ میں‘اے آئی فار ایوری ون’ کی وکالت کی تھی۔ تب کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صرف دو مہینوں میں جیو دیسی اے آئی ٹیکنالوجی کی جھلک دکھا د ے گی۔ جیو کا اے آئی بیسڈ اسکل ڈیولپمنٹ ا زبانوں کی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے ۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ حقیقی وقت میں ایک زبان کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کر سکتا ہے ۔ اگر دہلی میں بیٹھا کوئی استاد انگریزی میں آن لائن پڑھا رہا ہے تو چنائی، کولکتہ، احمد آباد اور ممبئی میں بیٹھے طلبہ اسے علاقائی زبانوں یعنی تامل، بنگالی، گجراتی اور مراٹھی میں سن سکیں گے ۔