ریلائنس کا جیو فائبر لانچ ہوگیا ہے‘ ماہانہ ڈاٹا پلان کی قیمت اور رجسٹرار کرنے کا طریقے

,

   

بالآخر ریلائنس فائبر جیو مارکٹ میں آگیاہے۔ ہندوستان میں متعارف تازہ براڈ بینڈ سرویس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں

ممبئی۔ ریلائنس جیو نے جمعرات کے روز اپنے فائیر اپٹک فائبر نژاد براڈ بینڈ خدمات کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

مذکورہ ٹیلی کام ادارہ کا نشانہ بیس ملین گھروں اور پندرہ ملین کاروباری اداروں تک1600ٹاؤنس میں اپنے نئے جیو فائبر براڈ بینڈ سرویس کے ذریعہ رسائی ہے۔

ریلائنس جیو مفت لینڈ لائنس کال کی پیشکش بھی اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعہ کررہا ہے اور ریلائنس جیو فائبر کی جانب سے اپنے تعارفی پیشکش میں مفت سٹ اپ بکس بھی بھی پیش کررہا ہے

۔ریلائنس جیو نے اپنے پلان کی کچھ اس طرح زمرہ بندکی ہے جو براونز‘ سلور‘ گولڈ‘ڈائمنڈ‘پلاٹنم اور ٹائٹنم پر مشتمل ہے۔

ریلائنس جیو کے بنیادی پلان کی شروعات699سے 8,499تک ہے۔

اس کے بنیادی پلان میں 100ایم بی پی ایس کی رفتار اور 100جی بی کے ساتپ50جی بی اضافی ڈاٹا او رساتھ میں مفت وائس کال‘ ٹی وی ویڈیوکال اور کانفرنسنگ کی بھی پیشکش ہے۔

دوسرے پلان کی قیمت 849ہے اور اس میں 100ایم بی پی ایس ڈاٹا رفتار او ر200جی بی کے ساتھ200جی بی اضافہ ڈاٹا اور ساتھ میں اسی طرح کی کال کی سہولت اور کانفرنسنگ کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ 1299ماہانہ کے پلان میں 250ایم بی پی ایس کی رفتار اور500جی بی کے ساتھ 250جی بی ماہانہ زائد ڈاٹا کی فراہمی ہے۔

مذکورہ 2499کے ماہانہ پلان میں 500ایم بی پی ایس ڈاٹا رفتار کے ساتھ1250جی بی اور 250جی بی زائد ڈاٹا ہے۔ جبکہ3999اور 8499پلان کے تحت صارفین کو 2500جی بی اور 5000جی بی ڈاٹا ملے گا اور اس کے لئے بالترتیب 1جی بی پی ایس کی ڈاٹا رفتار رہے گی۔

جیو کے فائبر صارفین کو براڈ بینڈ سرویس کی تنصیب کے لئے ایک وقت میں 2500روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ جس میں 1500روپئے سکیورٹی ڈپازٹ ہوگا جبکہ 1000ناقابل واپسی تنصیب ہوگی۔ اس کے علاوہ جیو فائبر میں ویلکم پیشکش بھی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریلائنس جیو نے ہمیشہ کے لئے سالانہ پلان کا بھی اعلان کیاہے۔ جیو فار ایور پلان کے تحت صارفین کو جیو ہوم گیٹ وے‘ جی او 4کے سٹ ٹاپ باکس‘ ٹیلی وثیرن سٹ(گولڈ پلان یااس سے زیادہ میں) اور او ٹی ٹی ایپس کا سبکریشن۔

دلچسپی رکھنے والے صارفین کمپنی کی رجسٹریشن ویب سائیڈ پر جاری درخواست دے سکتے ہیں۔ اس میں اپنے کا فون نمبر‘ای میل ایڈریس اور گھر کا پتہ درج کرنا ہوگا۔

رجسٹریشن کی تصدیق اپ کے فون پر دئے جانے والے او ٹی پی سے ہوگی۔

ایک مرتبہ رجسٹریشن کا عمل پورا ہوجانے کے بعد ریلائنس جیو کا نمائندہ آپ سے رابطے میں اجائے گاتاکہ جیو فائبر براڈ بینڈ کی تنصیب عمل میں لائی جاسکے