ریلائنس کا ’ فل پیسہ وصول سیل ‘ جاری

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریلائنس ریٹیل کے دو سالہ ’ فل پیسہ وصول سیل ‘ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس سال میگا ریٹیل شاپنگ فیسٹیول 22 جنوری تا 26 جنوری تمام ریلائنس فریش اینڈ اسمارٹ اسٹورس پر رہے گا ۔ میگا سیل سے تمام کنزیومرس کو فائدہ ہوگا کیوں کہ ریلائنس ریٹیل تیزی سے میٹروس اور چھوٹے شہروں میں اپنے اسٹورس کو وسعت دے رہی ہے ۔ کنزیومرس کو اپنے قریبی اسٹورس میں میگا آفرس سے فائدہ اٹھانے کا موقع حاصل ہوگا ۔ پانچ روزہ فل پیسہ وصول سیل کے دوران صارفین کو گھریلو اشیاء ، فروٹس اور سبزیوں کے علاوہ کچن اور دیگر تمام اشیاء کے بڑے رینج میں بڑے آفرس سے استفادہ کا موقع ملے گا ۔ فل پیسہ وصول سیل کے جنوری 2020 ایڈیشن کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے ۔ جس میں نامور شخصیتوں نے حصہ لیا ہے ۔ ریلائنس فریش اینڈ اسمارٹ کے سی ای او دامودر مال نے بتایا کہ ان کے سوپر مارکٹ برانڈ کے ذریعہ وہ صارفین کی تمام تقاریب اور مواقع کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں کمپنی کو کافی ترقی حاصل ہوئی ہے اور اس وقت ریلائنس ریٹیل کے 700 سے زائد فریش اینڈ اسمارٹ اسٹورس ہیں جہاں صارفین کو خریداری کا خوشگوار تجربہ حاصل ہورہا ہے ۔۔