ریلانئس کمیونکیشن کی ضمنی کمپنی جی سی ایکس کا دیوالیہ

   

ممبئی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انیل امبانی کی قیادت میں سرگرم ریلائنس کمیونکیشن کی ضمنی کمپنی گلوبل کلاوڈ ایکسچینج ( جی ایس ایکس لمٹیڈ) نے دیوالیہ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان اس نے 7 فیصد کی شرح پر جاری کردہ 350 ملین ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی میں ناکامی کے سبب کیا ۔ اگست 2019 ء کے اوائل میں اس کے بانڈز قابل ادائیگی ہوچکے تھے ۔ جی سی ایکس کا اپنا زیر سمندر خانگی کیبل سسٹم ہے۔