ریلوے پولیس نے 422 بچوں اور 45 خواتین کو بچالیا

   

ممبئی ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے پولیس نے راحت رسانی کرتے ہوئے 422 بچوں اور 45 خواتین کو ویسٹرن ریلوے کے علاقہ میں جنوری تا جولائی کی مدت میں بچاکر اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے دوبارہ ملا دیا۔ بچوں کو جنہیں لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا ، اسی مدت میں این جی او کے حوالے کیا گیا۔ ایسے بچوں اور خواتین کو فروخت کے اندیشوں سے ویسٹرن ریلوے نے اپنے ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلت ڈیسک بھی قائم کئے تھے ۔ ممبئی سنٹرل ، باندرہ ، سورت، وڈودرا ، احمد آباد ، رتلام ، راجکوٹ اور دیگر مقامات پر یہ ڈیسک قائم کئے گئے تھے ۔ جملہ 301 بچے اور 28 خواتین 2018 ء میں بچائی گئیں۔ ویسٹرن ریلوے نے اس سلسلہ میں پہل کی ہے اور واٹس اپ گروپ سکھی قائم کیا ہے جس کا نمبر 9004449698 ہے اور خواتین کیلئے بہت مددگار ثابت ہواہے۔ جب بھی کسی اسٹیشن پر کوئی لاوارث بچہ نظر آتا ہے ، صیانتی ارکان عملہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بچہ غلط ہاتھوں میں نہ پڑنے پائیں۔بعض اوقات یہ بچے نظر آتے ہیں اور ان کے ساتھ بڑے پیمانہ پر ریاستی پولیس تعاون کرتی ہے۔ سراغ رسانی محکمہ بھی ان بچوں کے فروخت کا انسداد کرتے ہیں۔ خواتین اور بچوں کے استحصال کو روکا جاتا ہے۔ مغربی بنگال میں مہاراشٹرا میں 232 ملازمین ریاستی صیانتی کارپوریشن میں تعینات کئے ہیں اور 97 خاتون ہوم گارڈآر پی ایف میں مقرر کی گئی ہیں۔ مضافاتی علاقوں میں بھی پلیٹ فارم پر ہجوم ہونے نہیں دیا جاتا اور انہیں منتشر کیا جاتا ہے ۔ خواتین صیانتی ارکان عملہ کی مضافاتی علاقوں میں تعداد دوگنی کردی گئی ہے۔ 251 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور 51 خواتین ان کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔