ریل نیلائم سکندرآباد کے قریب اژدھا برآمد

   

حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں بڑاژدھا دستیاب ہونے پر سنسنی پیدا ہوگئی۔ ریل نیلائم کے قریب واقع ریلوے کالونی میں واقع پارک میں صفائی کے دورن اژدھا نمودار ہوا۔ اژدھا دکھائی دینے کے بعد مقامی عوام میں خوف و سنسنی پیدا ہوگئی۔ ریلوے کالونی کی عوام نے فوری طور پر اس کی اطلاع اسنیک کیاچر کو دی اور اسنیک کیاچر نے سانپ کو پکڑلیا۔ جس پر عوام نے چین کی سانس لی تاہم عوام نے پارک کی صفائی انجام دینے کی درخواست کرتے ہوئے خوف کا اظہار کیا کہ اس پارک میں ہمیشہ عوامی ہلچل رہتی ہے کالونی کے ضعیف افراد کے علاوہ بچے بھی اس پارک میں کھیلتے ہیں ایسی صورت میں سانپ کا نمودار ہونا خطرناک بن گیا۔ وقت پر صفائی کو انجام دینے سے سانپ کا خطرہ نہیں رہتا۔ اس اژدھا کی لمبائی 14 فیٹ بتائی گئی ہے۔ ع