ریورس سوئنگ کا کلیدی کردار رہا : اینڈرسن

   


چینائی : انگلینڈ کے تجربہ کار اور سینئر فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے چینائی ٹسٹ میں 227 رنز کی کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی میں ریورس سوئنگ کا کلیدی کردار رہا۔ اینڈرسن نے چینائی ٹسٹ کے پانچویں دن صبح کے ابتدائی سیشن میں انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھوڑے سے وقفہ کے دوران تین وکٹیں حاصل کیں جس میں پہلے شبھ من گل اور اجنکیا رہانے کو بولڈ کرنا، جس کے بعد رشپھ پنت کو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروانا شامل ہے۔ اینڈرسن نے کہا کہ ریورس سوئنگ کا بہترین فائدہ ہوا کیونکہ صبح کے سیشن میں گیند ریورس سوئنگ لے رہی تھی جس کے بعد میرا کام گیند کو صحیح مقامات پر ڈالنا تھا جس میں میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ سے جو اچھال ملا اسے بھی خوش قسمتی ہی کہا جاسکتا ہے۔ 38 سالہ اینڈرسن نے اس مقابلہ میں 63 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کی لیکن آخری دن اہم موقع پر ہندوستان کی 3 بڑی وکٹیں حاصل کرنا انگلش ٹیم کی کامیابی کی بنیاد بنی۔