ریونت ریڈی اور بھٹی وکرامارکا سری نگر پہنچ گئے

,

   

راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت

حیدرآباد۔/29 جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا کل کشمیر میں اختتام عمل میں آئے گا۔ اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے ملک کی تمام ریاستوں سے کانگریس کے صدور اور سی ایل پی لیڈرس کو مدعو کیا گیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کے علاوہ رکن اسمبلی سیتکا سری نگر پہنچ چکی ہیں۔ آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر آر ردرا راجو بھی سری نگر پہنچ گئے۔ ریونت ریڈی اور سیتکا نے سری نگر کے لال چوک میں قومی پرچم لہراتے ہوئے مقامی عوام سے ملاقات کی۔ راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر لال چوک پر قومی پرچم لہرائیں گے۔ ریونت ریڈی نے راہول گاندھی سے ملاقات کی اور کنیا کماری تا کشمیر بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا سے ملک بھر میں نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہوگا اور عوام بھائی چارہ اور رواداری کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں یاترا کے اختتام پر عوام میں غیرمعمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ دیگر ریاستوں کے صدور پردیش کانگریس اور ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی سری نگر پہنچ چکے ہیں۔ر