ریونت ریڈی جھوٹ پھیلارہے ہیں، بی جے پی امیدوار میدک ایم رگھونندن راؤ کا بیان

   

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) میدک لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی امیدوار ایم رگھونندن راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹ پھیلارہے ہیں۔ رگھونندن راؤ نے کہاکہ چیف منسٹر کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ میدک میں کئی اہم ادارے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قائم کئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اندرا گاندھی نے میدک میں ریلوے لائن بچھانے کا وعدہ کیا تھا۔ 40 سال تک یہ وعدہ وعدہ ہی رہا۔ نریندر مودی حکومت نے اندرا گاندھی کا خواب پورا کیا اور میدک میں ریلوے لائن بچھائی گئی۔