ریونت ریڈی کیدورہ امریکہ سے واپسی

   

حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی دورہ امریکہ سے حیدرآباد واپس ہوئے ۔ امریکہ میں انڈین اوورسیز کانگریس کی نیو جرسی میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ نیویارک میں راہول گاندھی نے غیر مقیم ہندوستانیوں سے خطاب کیا۔ ریونت ریڈی راہول کے پروگرام میں شریک ہوئے اور تلگو ریاستوں کے غیر مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کا اہتمام کرایا۔ راہول گاندھی بھی وطن واپس ہوچکے ہیں۔ ریونت ریڈی کی آمد پر کانگریس قائدین نے ایرپورٹ پر استقبال کیا۔ر