ریپ کے مجرمین کو سرعام پھانسی دی جائے

,

   

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہیکہ عصمت ریزی سنگین جرم ہے اور اس کے سدباب کیلئے سزا بھی عبرت انگیز ہونی چاہئے۔ انہوں نے ملک کی ایک شاہراہ پر ایک خاتون کے ریپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ ریپ کے ملزمین کی خصی کردی جائے یا ان کو برسرعام پھانسی دی جائے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عہدیداروں نے انہیں بتایا ہیکہ سرعام پھانسی ترجیحی تجارتی درجہ کو خطرہ میں ڈال سکتا ہے جو پاکستان کو یوروپی یونین نے دیا ہوا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر جرائم کے ساتھ ساتھ لڑکیوں اور خواتین کے خلاف ـزیادتی اور ظلم میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہی وجہ ہیکہ وزیراعظم عمران خان نے بالخصوص خواتین کے خلاف عصمت دری جیسے سنگین جرم پر نہایت سخت موقف اختیار کرنے کی وکالت کی ہے۔