ریڈ روز پیالیس نامپلی میں کل رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

سیاست اور ملت فنڈ سے انتظام ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ نے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 21 اپریل صبح 10 تا 4 بجے شام ریڈ روز پیالیس روبرو حج ہاوز (نامپلی ) میں منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ شہر کے مختلف مقامات پر ہوئے اس پروگرام کے ذریعہ والدین اور سرپرستوں کو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے ضمن میں بڑی رہبری و رہنمائی ملی ہے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، بی ایس سی ، بی کام ، بی اے یعنی گریجویشن ، ایم ایس سی ایم کام ، پوسٹ گریجویشن کے ساتھ ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فارمیسی اور دوسرے تعلیمی شعبہ جات تکنیکی اور غیر تکنیکی عقد ثانی ، عالم کورس ، معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بھی کاونٹر رہے گا تاکہ ان کاونٹرس کے ذریعہ والدین ایک دوسرے سے مشاورت کرسکے اور یہاں سے رہبری بھی مل سکے ۔ کمپیوٹرس کی مدد سے لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی اور ساتھ ہی پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت والدین کے لیے درکار رہے گی ۔ ایسے والدین اور سرپرست جو پہلی مرتبہ اس پروگرام میں شرکت کررہے ہیں ان سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں اس لیے کہ والدین صرف ایک فوٹو اور بائیو ڈاٹا کو لے کر اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں ۔ جو ان کیلئے ناکافی ہے ۔ جن والدین نے ملت فنڈ کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست میں اپنا رجسٹریشن کروایا ہو وہ صرف رجسٹریشن کارڈ اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں ۔ اس پروگرام کو شہر حیدرآباد سے عالمی سطح تک پہنچانے کیلئے راست ٹیلی کاسٹ یوٹیوب ، فیس بک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ سہولت رہے گی تاکہ لوگ تلنگانہ و آندھرا ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں مقیم والدین اور سرپرست اس پروگرم کا مشاہدہ اور معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ پروگرام کی تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام فون 9391160364 پر ربط کریں ۔۔