ریکوڈک میں سعودی کی 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری !

   

ریاض : ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 1 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ میں کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔ سعودی عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کمیٹی بنائیں گے۔ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور وزارتِ توانائی کے حکام شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہو گا۔