زائر ہ وسیم نے کشمیریوں کی حالت زار پر ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے

,

   

ممبئی۔فلم”دنگل“ سے مشہور ہونے والی زائرہ وسیم نے سوشیل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ کشمیر کے کشمیروں کی حالت زار پر لکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ک”کشمیر مسلسل متاثر ہورہا ہے“۔

زائرہ نے پیر کی شام کوانسٹاگرام کے ذریعہ پھولوں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل جذباتی پوسٹ تحریر کیاہے

جذباتی نوٹ
انہوں نے لکھاکہ”کشمیری امیداو رمایوسیوں کے درمیان میں مسلسل متاثر ہورہا ہے؟ مایوسی اور غم کے جگہ بے چینی اورسکون یہ جھوٹی علامت ہے؟کشمیری اس دنیا میں زندگی گذار رہے ہیں اور متاثر ہیں جہاں پر ان کی آزادیوں پر پابندیاں لگانانہایت آسان ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم ایسے دنیامیں کیوں جی رہے ہیں جپاں پر ہماری زندگیوں اور خواہشات پر کنٹرول اور قابو کے ساتھ دبایاجارہا ہے؟ کیوں اتنا آسان ہے کہ ہماری آوازوں کو خاموش کردیاجائے؟ کیوں اس قدر آسان ہے کہ ہماری آزادی اور جذبات کو مجروح کردیاجارہا ہے؟ہمیں اپنی آواز اور رائے رکھنے کی منظوری نہیں دی جارہی ہے۔

ہماری ناپسندیدگیوں‘ اور ان فیصلوں کو چھوڑ دیں جہاں ہماری منافی کی جارہی ہے؟ ایسا کیوں ہے کہ ہمارے خیالات کو دیکھنے کے بجائے ہمارے جذبات کی مذمت کی جارہی ہے؟

اداکارہ نے انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاہے
وہیں انتظامیہ کونشانہ بناتے ہوئے زائرہ نے کہاکہ ”ایسے سینکڑوں سوالات ہیں جس کاجواب نہیں دیاگیا ہے‘ہمیں برہم چھوڑ دیاگیا ہے مگر ہماری برہمی کو کوئی دیکھ نہیں رہا ہے۔

مذکورہ انتظامیہ کی جانب سے ہمارے خدشات اور توقعات کو روکنے کی کوئی پہل نہیں کی گئی ہے‘ مگر ضد اور الجھن ہمیں مفلوج دنیامیں چھوڑ دیاگیاہے“

۔مذکورہ 19سالہ سری نگر میں پیدا ہونے والی سابق اداکارہ نے مزیدکہاکہ ”مگر میں دنیا سے استفسار کرتی ہوں کہ ”ہمارے ساتھ کئے جانے والے جبر سے آپ میں کیاتبدیلی ائی ہے؟حقائق اور تفصیلات کی غیر منصفانہ نمائندگی یا میڈیا کی جانب سے پیش کی جانے والی بہتر صورتحال پر یقین نہ کریں۔

سوال پوچھیں اور متعصبانہ مفروضات کا ازسر نو جائزہ لیں۔ آپ سوالات پوچھیں‘ کیونکہ ہماری آوازیں خاموش ہوگئی ہیں‘ اور کب تک خاموش رکھی جائیں گیں یقینا ہم میں سے کوئی اس بات کو نہیں جانتا ہے“۔

پچھلے سال جون میں زائرہ کے فلمی کیریر کو خیر آباد کردیاتھاجس کے لئے انہوں نے ”مذہب سے رشتے پر منڈالتے خطرات کا حوالہ دیاتھا“۔

اپنے فیس بک پیج پر تفصیلات پوسٹ کے ذریعہ 18سالہ اداکارہ نے بالی ووٹ میں فلمی کیریر چھوڑ نے کو اپنے مذیب سے رشتہ کے پیش نظر لیاگیا فیصلہ بتایاہے