زبردستی داڑھی کاٹنے مسلم قیدی کا جیلر پر الزام

,

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں مسلمانوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے کلکٹر دفتر پہنچ کرایک میمورنڈم حوالہ کیا جس میں یہ الزام عائد کیا کہ راج گڑھ کی جیل میں انتظامیہ کی جانب سے ایک مسلم نوجوان کی زبردستی داڑھی کاٹ دی گئی ۔ مسلم سماج کے ارکان نے راج گڑھ جیلر کے خلاف کلکٹر سے شکایت کی ۔ اطلاعات کے مطابق راج گڑھ ڈسٹرکٹ جیل کے جیلر پر ایک مسلم قیدی کی زبردستی داڑھی کتراونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے جس کو لیکر مسلم سماج نے زبردست احتجاج کیا ، جس قیدی کی داڑھی کاٹی گئی اس نے بتایا کہ جیلر نے اس کی زبردستی داڑھی کاٹ دی جبکہ انہوں نے اس کیلئے منع کیا تھا ۔