جوہانسبرگ۔ ٹاپ آرڈر بیٹرکیگن پیٹرسن کوویڈ19 کے لیے مثبت ٹسٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے نیوزی لینڈ کے دو ٹسٹ کے دورے سے باہرہوگئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں زبیر حمزہ کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہونے والی 17 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کیگن پیٹرسن بدقسمتی سے کوویڈ 19سے متاثر ہونے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ سے محروم ہوگے۔ تیسرے نمبر کے بیٹرکی طبیعت ٹھیک ہے اور اس میں کوئی علامت نہیں ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی میڈیکل ٹیم ان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔