زخمی مارش دہلی میں شامل

   

نئی دہلی۔ زخمی آل راؤنڈر مچل مارش اپنی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز دہلی کیپٹلز (ڈی سی) میں شامل ہوں گے اور ہندوستان میں اپنی تکلیف سے بحالی کا عمل جاری رکھیں گے کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی محدود اوورزکی سیریزباہر ہوکر آرام کررہے ہیں۔ دہلی نے اس 30 سالہ کھلاڑی کو گزشتہ ماہ آئی پی ایل کی نیلامی میں 6.50 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ انہیں اتوارکو فیلڈنگ مشق کے دوران کولہے کی چوٹ لگی تھی۔جس کے نتیجے میں وہ منگل کو لاہور میں پہلا ونڈے بھی نہیں کھیل سکے جو آسٹریلیا نے88 رنز سے جیت لیا۔ مارش اب فزیو تھراپسٹ پیٹرک فرہارٹ کی رہنمائی میں اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔