زرداری اور ان کی بہن پر 4 اکتوبر کو فردجرم

   

اسلام آبا د، 20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورپر فرضی اکاؤنٹ معاملے میں چار اکتوبر کو الزامات طے کئے جائیں گے ۔پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے جمعرات کے روز اس کا اعلان کیا ۔ جج محمد بشیر کی عدالت میں معاملے کی سماعت کے دوران مسٹر زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا عدالت کے احکامات کے باوجود جیل میں ان کے موکل کی سیل میں ایئر کنڈیشنر اور فریج مہیا نہیں کرایا گیا۔مسٹر کھوسہ نے عدالت میں کہا‘‘عدالت نے یہ سہولیات جیل میں میرے موکل کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، اسے سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان کو برف والے تھیلے دیے گئے ’’۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان کے موکل کو ابھی تک ان کے خلاف بدعنوانی کے معاملے کی نقل نہیں دی گئی ہے ۔ معاملے کی نقل نہیں دیے جانے پر جج نے مسٹر زرداری سے پوچھا جب وہ کٹہرے میں آئے تو انہیں بدعنوانی معاملے کی نقل مہیا کرائی گئی یا نہیں ۔اس پر مسٹر زرداری نے کہا ‘‘ہم ابھی آئے ہیں۔ ہم نے ابھی کاپی نہیں دیکھی ہے ’’۔جج بشیر نے بعد میں کہا کہ وہ 4 اکتوبر کو اگلی سماعت میں ملزم پر الزام طے کریں گے اور ان کو معاملے سے منسلک کاپی مہیا کرائی جائے گی۔