زرعی بل کو روکنے غیر بی جے پی پارٹیاں متحد ہوجائیں: کجریوال

,

   

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو سبھی غیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارٹیوں سے کسانوں سے جڑے بلوں کو پاس نہ ہونے دینے کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی ہے ۔ لوک سبھا ان بلوں کو پاس کرچکی ہے اور اب انہیں راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ہے ۔ بلوں کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی اور نریندر مودی حکومت میں شامل اکالی دل نمائندہ ہر سمرت کور بادل نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔کیجریوال نے آج ٹویٹ کیا،‘‘آج پورے ملک کے کسانوں کی نظر راجیہ سبھا پر ہے ۔راجیہ سبھا میں بی جے پی اقلیت میں ہے ۔میری سبھی غیر بی جے پی پارٹیوں سے اپیل ہے کہ سب مل کر متحدہ ہوجائیں۔