زرعی قوانین سے مرکز کا دستبرداری کا اعلان کے سی آر کے مرہون منت : ٹی سرینواس یادو

   

حیدرآباد۔/19 نومبر، ( پریس نوٹ ) وزیر برائے افزائش مویشیاں، سمکیات و فروغ ڈیری اور سنیما ٹوگرافی جناب ٹی سرینواس یادو نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے خلاف لائے گئے کالے قوانین سے دستبردار ہورہی ہے۔ جمعہ کے روز ایم جی روڈ پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر چیف منسٹر کے سی آر کی زیر قیادت مہادھرنا منعقد کرنے کی وجہ سے مرکز ی حکومت کو جھکنا پڑا۔ وزیر نے اندرا پارک میں چیف منسٹر کے سی آر کی زیر قیادت منعقدہ دھرنے میں ریاست کے مختلف حصوں سے کسانوں کی رضاکارانہ شرکت کو یاد کیا۔ وزیر سرینواس یادو نے انتباہ دیا کہ جب تک بائلڈ رائس اور کسان کی کاشت کی ہوئی دھان کی خریداری نہیں کی جائے گی تب تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر آتشبازی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس پروگرام میں سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے ٹی آر ایس انچارج تلاسانی سائی کرن یادو، کارپوریٹر مہیشوری، سابق کارپوریٹرس نمن شیشو کماری، تلی ارمینا گوڑ، اکولہ روپا، ٹی آر ایس ڈیویژن کے صدور کولن بال ریڈی، گورم پون کمار گوڑ، ہنمنت راؤ ، وینیش سرینواس، ہنمنت راؤ، راجن گوڑ، لیڈران لکشمی پتی، پریم ، سری ہری، سریش گوڑ، عباس، فہیم، اوما ناتھ گوڑ اور دیگر نے شرکت کی۔