زمان پارک سے گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور

   

اسلام آباد : جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 102 ملزمان کو 1 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو کل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ پولیس ملزمان کو سخت سیکوریٹی میں لے کر عدالت سے واپس روانہ ہو گئی۔