زمبابوے میں سعودی نژادکھلاڑی فراز اکرم شامل

   

ہرارے ۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہِ پاکستان کے لیے اپنی20 رکنی ٹیم میں سعودی نژاد زمبابوین کھلاڑی فراز اکرم کو بھی شامل کیا ہے ۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ٹیم کی قیادت چاموچی بھابھا کریں گے ۔واضح رہے کہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تین ونڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی20 میچ مقرر ہیں۔ ونڈے میچ30 اکتوبر، یکم اور3 نومبرکو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔یہ تینوں میچ ابتدائی طور پر ملتان میں مقرر تھے تاہم لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے ۔ راولپنڈی میں مقرر تینوں ٹی 20 میچوں کی میزبانی اب لاہور کے سپرد کردی گئی ہے ، یہ میچ 7، 8 اور 10 نومبر کو اب قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔