کولکاتا : مغربی بنگال حکومت نے رفیوجی کالونیوں کے باشندوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی صدارت میں جمعرات کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر برقیات اروپ بسواس نے اس فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ رفیوجی کیمپ کے صد فیصدباشندوں کو زمین لیز پر دیدی گئی ہے ۔ ریاست کے آبی وسائل کے وزیر مانس بھوئیاں نے کہا کہ بایاں محاذ نے صرف ہمدردی کا اظہار کرتی تھی مگر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کا حل نکال دیا ہے ۔1947 میں تقسیم کے بعدمشرقی پاکستان (بنگلہ دیش سے )بڑی تعداد میں مہاجرین بھارت آئے ۔ حکومت نے انہیں مختلف اضلاع میں رہنے کے لیے زمین فراہم کی۔ اس زمین پر ایک بستی بنائی گئی ہے ۔ ان کورفیوجی کالونیا کہا جاتا ہے ، ان کالونیوں کی شناخت ہمیشہ باقی ضلع یا شہر سے الگ کی گئی ہے ۔کہا جاتا ہے کہ ان کالونیوں کو مقامی آبادی سے دور بنایا گیا۔اب ممتا بنرجی نے کالونیوں میں رہنے والوں کے نام پر زمین الاٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔