زمین سے فضا کے میزائل کا تجربہ

   

نئی دہلی :ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور بحریہ نے مختصر فاصلے تک زمین سے فضا میں نشانہ لگانے والے ورٹیکل لانچ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اس سے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے بحری جنگی جہازوں کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔