نئی دہلی۔امیت شکلا جس نے ”غیرہندو“ ڈیلیوری مین روانہ کرنے پر زوماٹو سے اپنا آرڈر منسوخ کرنے کے بعد سرخیو ں میں آیاتھا جب وہ ایک او رٹوئٹر طوفان کی زد میں آگیاہے۔
اس مرتبہ شکلاکے نشانے پر متنازعہ مصنفہ تسلیم نسرین کا 2013کے وہ ٹوئٹ ہے جس کو انہوں نے شیئر کیاتھا۔
جمعہ کے روز ٹوئٹر پر یہ شکلادوبارہ اس وقت موضوع بحث بن گیا جب بنگلہ دیشی مصنفہ نے شکلا کے تبصرے کو دوبارہ شیئر کیا۔
جب تسلیمہ نے اپنے تصوئیر شیئر کی تو شکلا نے کہاکہ”یقینا میں کہنا چاہوں گا کہ آپ کی چھاتیاں بہت اچھی ہیں‘ امیدکرتاہوں کہ آپ کو میرا تبصرہ پسند آیاہوگا“
Is it the man who cancelled Zomato order for being assigned a non-Hindu delivery boy? He has no respect for women? Or he showed his disrespect to me because i am a non-Hindu? pic.twitter.com/PS8tBICGU4
— taslima nasreen (@taslimanasreen) August 2, 2019
پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے نسرین نے جمعہ کے روز استفسار کیاکہ”یہ وہی شخص ہے نہ جس نے غیرہندو ڈیلیوری بوائے کی وجہہ سے زوماٹو کا ارڈر منسوخ کردیاتھا؟۔ اس کے پاس عورتوں کاکوئی احترام نہیں ہے؟
۔یا پھر وہ میری توہین اس لئے کررہاہوں کیوں کہ میں ایک غیرہندو ہوں“۔شکلا سے ہوئے انکاونٹر کے اسکرین شاٹ کا تسلیمہ نے ٹوئٹ کیاٹوئٹر پر کئی صارفین نے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے ٹوئٹ کیاکہ”اس کو غیر ہندوؤں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ خاص طور پر یہ محبت او راتحاد کی سونچ سے نفرت کرتا ہے۔
وہ تقسیم او رنفرت کی بنیاد پر بڑا ہوا ہے۔ وہ ان لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اتحاد کی بات کرتے ہیں اور وہ آپ کے ساتھ روداری نہیں رکھتا“
Is it the man who cancelled Zomato order for being assigned a non-Hindu delivery boy? He has no respect for women? Or he showed his disrespect to me because i am a non-Hindu? pic.twitter.com/PS8tBICGU4
— taslima nasreen (@taslimanasreen) August 2, 2019
ایک او رصارف نے لکھا کہ ”محترمہ اس کے اباواجداد نے اس دنیا میں عورتو ں کی ترقی نہیں دیکھی ہے۔
وہ کوشش کررہے ہیں جب کبھی ترقی کرتا انہیں دیکھے تو کھینچ کر انہیں نہیں لے ائے“
Mam, because these hypocritical Patriarchs cannot see growing women in this world…. They try to bring them down when they see them flying high in the sky.
— Ankur Upreti (@Ankur__Upreti) August 2, 2019
ایک نے لکھا کہ ”اس نے پرینکا چوپڑا کے متعلق بھی غلط بیانی کی ہے‘
ایسا لگتا ہے کہ اس کو آزاد ذہن او رتعلیم یافتہ خواتین سے کوئی مشکل ہے‘
آپ کے لئے اس کا تبصرہ کوئی مذہبی نہیں بلکہ غلط تشریح کرنا تھا“
no. he made obscene comments about Priyanka Chopra too. he apparently has issues with educated independent women along with his stuck up sick beliefs. the comment to u was essentially misogynistic, not religious.
— Aami Sreejita (@AamiSreejita) August 2, 2019
دریں اثناء مدھیہ پردیش پولیس نے شکلا کو انتباہ دیاہے کہ اگلے چھ ماہ میں وہ کوئی بھی ”تفرقہ انگیز“ چیز کرتا ہے تو اس کو جیل بھیج دیاجائے گا۔