زوپارک تا آرام گھر فلائی اوور تعمیری کاموں میں تیزی

   

کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار کا انجینئرنگ شعبہ کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) زو پارک تا آرام گھر فلائی اوور کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا ہوگئی۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداروں بالخصوص انجینئرنگ شعبہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا۔ زوپارک تا آرام گھر تک تعمیر کئے جانے والے فلائی اوور کی تعمیری کاموں کے علاوہ شہر کے دوسرے علاقوں میں ایس آر ڈی پی کے تحت کئے جانے والے تعمیری و ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ زوپارک فلائی اوور کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے اور مقررہ وقت پر اس پراجکٹ کو مکمل کرنے پر زور دیا اور ساتھ ہی فلائی اوور کے تعمیری کاموں سے عوام کو کوئی مسائل پیش نہ آئے اس کا خاص خیال رکھنے سڑکوں کی درستگی پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے بتایا کہ اسٹراجیٹک ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) پر عمل آوری کے بعد شہر کی صورتحال پوری طرح تبدیل ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں عوام کیلئے آرام دہ سفر کی سہولیات دستیاب ہوگئی ہے۔ ٹریفک مسائل کو حل کرنے اور آلودگی پر قابو پانے کیلئے اس پروگرام کے تحت 5112.36 کروڑ روپئے کی لاگت سے 48 پراجکٹس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ابھی تک 18 فلائی اوورس، 5 انڈر پاسیس، 7 آڑ او پیز، کیبل برج کے علاوہ مزید 3 کام مکمل کئے گئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے مزید 14 پراجکٹس کو فوری مختلف مراحل میں ہے۔ 11 کے منجملہ 10 پراجکٹس کو فوری طور پر عوام کو دستیاب کرانے کیلئے بڑے پیمانے پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ اپل جنکشن فلائی اوور کے سوائے ماباقی 10 پراجکٹس کو جاریہ سال ڈسمبر تک عوام دستیاب کرانے کیلئے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی انجینئرنگ شعبہ کو ہدایت دی۔ن