زکربرگ ایک دن میں18ارب ڈالرز سے محروم

   

واشنگٹن: میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے ۔ان کی دولت میں یہ کمی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے بعد آئی جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی آئی۔یہ اکتوبر 2022 کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ کو ایک دن میں اتنے زیادہ مالی نقصان کا سامنا ہوا۔حیران کن بات یہ ہے کہ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران میٹا نے سرمایہ کاروں کی توقعات سے زیادہ آمدنی اور منافع کمایا مگر اپریل سے جون کے دوران کم آمدنی کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔
امریکی بندرگاہ کی تعمیر کے مقام پر اقوام متحدہ کی ٹیم کا دورہ
واشنگٹن: غزہ کی پٹی کے ساتھ سمندر میں عارضی بندر گاہ بنانے کے امریکی منصوبے کا اقوام متحدہ کی ٹیم نے دورہ کیا۔ اس دوران آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم تھوڑی افراتفری کے بعد اقوام متحدہ کی ٹیم زیر تعمیر عارضی بندر گاہ کا دورہ مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ اس زیر تعمیر بندر گاہ سے ایک سو میٹر اور تین سو میٹر کے فاصلے پر دو گولے فائر ہوئے تھے۔ مگر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔امریکہ کا یہ کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے جڑے اس سمندر میں بندر گاہ غزہ میں لوگوں کو بھوک اور قحط سے بچانے کیلئے تعمیر کر رہا ہے تاکہ اسرائیل کی طرف سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی میں بھی جزوی امداد کی ترسیل جاری رہے۔