زیرالتواء اراضی مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں

   

ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائناکی تحصیلداروں کے ساتھ سمعی و بصری کانفرنس
پداپلی۔ضلع میں موجود زیرالتواء اراضی مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی پداپلی ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اراضی مسائل اور رعیتو ویدیکا کی تعمیر سے متعلقہ امور پر بروز جمعہ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے ضلع کے تمام تحصیلداروں کے ہمراہ سمعی و بصری کانفرنس منعقد کی۔ اراضی سے متعلقہ امور کے بارے میں عہدیداروں سیتفصیلات دریافت کیں۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اراضی مسائل کے حل کے تحت حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ ڈیجیٹل دستخط کا عمل زیرالتواء ہونے کی وجوہات ایڈیشنل کلکٹر نے دریافت کیں اور اراضی مسائل پر عہدیداروں کو خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع بھر میں مِی سیوا کے تحت جملہ زیرالتواء میوٹیشن ، سکسیشن درخواستوں کی حکومت کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے بنیادی سطح سے جانچ منعقد کر حل کرنے کی ہدایت دی۔ مِی سیوا سے موصول شدہ درخواستوں کوزیرالتواء نہ رکھتے ہوئے وقت مقررہ پر حل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع میں گذشتہ ماہ میں مکمل کئے گئے ڈیجیٹل دستخطوںکی تفصیلات کی رپورٹ تیار کر ضلعی زرعی عہدیدار کو پیش کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ ضلع میں وقت مقررہ پر رعیتو ویدیکا کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے ‘ اس ضمن میں عہدیداروں کو آپسی ہم آہنگی سے کام کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ ضلع انچارج ڈی آر او کے۔ نرسمہا مورتی ‘ پداپلی ریوینو ڈیویژن آفیسر شنکر کمار ‘ ضلع کے تمام تحصیلداران’منڈل زرعی عہدیداران’ متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔