زیرتعمیر مکان کی پانچویں منزل سے گرنے پر کمسن ہلاک

   

حیدرآباد : /18 فبروری (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں پیش آئے دلخراش واقعہ میں زیرتعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے کے نتیجہ میں 18 ماہ کا بچہ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سی راجہ ساکن ٹی این جی اوز کالونی گچی باؤلی مزدور پیشہ ماں باپ کا بچہ تھا اور اس کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے ۔ /17 فبروری کو کھیلنے کے دوران وہ اتفاقی طور پر زیرتعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ میں شریک کرانے کے بعد آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔