زیر التواء فائلس کی فوری یکسوئی کی ہدایت: ضلع کلکٹر

   


ظہیرآباد ۔ 21 اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹر ضلع سنگا ریڈی ڈاکٹر اے شرتھ نے میونسپل میٹنگ ہال میں آج مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام عہدیداران کوہدایت دی کہ وہ اپنے کام کاج پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے زیرالتواء کاموں کی یکسوئی پر بھی توجہ دیں اور حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ریویو اجلاس کے بعد بھی سست روی اختیار کی جارہی ہے جو مناسب نہیں ہے اور زیر التواء فائلس اور کاموں کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت دی۔ اس موقع ایڈیشنل کلکٹرس راجرشی شاہ ، ویرا ریڈی ، آر ڈی او ظہیرآباد رمیش بابو ، میونسپل کمشنر سبھاش راؤ دیشمکھ ، تحصیل دار ناگیشور راؤ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔