واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک ایسا آمر قرار دیا جو الیکشن کے بغیر آئے ہیں، اس سے پہلے زیلنسکی نے ٹرمپ پر الزام لگایاتھا کہ وہ روس کے زیر اثر گمراہ کن معلومات میں رہتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیف کے رہنما پر تنقید کی، جنہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی رہنما کیف کے مقابلے میں ماسکو کے لیے زیادہ سازگار شرائط پر جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے زیلنسکی پر یوکرین میں اپریل 2024 میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد سے انکار کرنے کا الزام لگایا، جن میں روس کے حملہ کے بعد تاخیر ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے زیلنسکی کو ایک ایسا معمولی سا کامیاب کامیڈین کہا جنہوں نے باتیں بنا کر امریکہ سے 350 ارب ڈالر ، ایک ایسی جنگ میں جانے کے لیے خرچ کرو ا دیے جو جیتی نہیں جا سکتی تھی، اورجسے کبھی شروع ہی نہیں ہونا چاہئے تھا، صدر نے لکھا کہ ایک ایسی جنگ جس کا تصفیہ وہ، امریکہ اور ’ٹرمپ‘ کے بغیر کبھی نہیں کرسکیں گے۔ اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر چہارشنبہ کے روز ایک نئے تبصرے میں، ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین سے محبت کرتا ہوں، لیکن زیلنسکی نیانتہائی خراب کار کردگی دکھائی ہے، ان کا ملک بکھر گیا ہے، اور لاکھوں لوگ بلاجواز مر چکے ہیں – اور یہ جاری ہے…،