سائبر آباد میں اسلحہ جمع کرانے پولیس کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سائبر آباد پولیس نے اسلحہ لائسنس ہولڈرس سے ان کے اسلحہ 23 مارچ تک متعلقہ پولیس اسٹیشن یا مجاز آرمس ڈیلرس کے پاس جمع کردینے کی خواہش کی ہے ۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے اعلامیہ کے مطابق اویناش موہنتی ، کمشنر آف پولیس ، سائبر آباد نے اسلحہ رکھنے والوں کو انہیں متعلقہ پولیس اسٹیشنس میں جمع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس میں ناکامی پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ جمع کئے جانے والے اسلحہ لائسنس ہولڈرس 7 جون کے بعد واپس حاصل کرسکتے ہیں ۔۔