سائفر کیس کی سماعت ، 28نومبر کو عمران خان کی پیشی

   

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کیلئے منگل (28نومبر) کو جوڈیشل کامپلکس لایا جائے گا، اُن کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے پیر کو اجلاس کریں گے۔ میڈیا کے مطابق اس سے قبل خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹ ایکٹ) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کیلئے طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہنے کی توقع ہے۔