لدھیانہ : لدھیانہ میں ناروے کے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق ناروے کا شہری ورلڈ سائیکلنگ ٹور کے دوران لدھیانہ سے گزر رہا تھا کہ ا س دوران 2 افراد نے اس سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے بعدازاں دعویٰ کیا ہے کہ 2ملزمان کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے غیرملکی شہری ایسپن کو اس کا موبائل فون واپس کردیا گیا ہے۔