سابق رکن اسمبلی اور ان کے فرزند کو گرفتار نہ کرنے پولیس کو ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/9 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی اور ان کے فرزند پرشانت ریڈی کو گرفتار نہ کرنے کی پولیس کو ہدایت دی ہے۔ رکن اسمبلی اور ان کے فرزند نے ان کے خلاف دائر کردہ ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کی عدالت سے درخواست کی۔ جسٹس کے لکشمن نے واضح کیا کہ پولیس کی تحقیقات جاری رہ سکتی ہیں اور آئندہ سماعت سنکرانتی کی تعطیلات کے بعد کی جائے گی۔ ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ کے سابق رکن منچی ریڈی کشن ریڈی اور ان کے فرزند کے خلاف 22 ڈسمبر 2023 کو ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا۔ درخواست گذاروں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میونسپل چیرپرسن ابراہیم پٹنم کے شراونتی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ سیاسی انتقامی کارروائی کے طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عبوری احکامات جاری کئے۔1