سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند ہائیکورٹ سے رجوع

   

درج کردہ ایف آئی آر منسوخ کرنے کی اپیل
حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند راحیل نے ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے حیدرآباد کے پنجہ گٹہ کے قریب بیریکیٹ کو ٹکر دینے کے الزام میں ان کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست داخل کی ہے۔ اسمبلی حلقہ بودھن کی نمائندگی کرنے والے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند ساحل عرف راحیل ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غیرقانونی طور پر اس کیس میں پھنسایا گیا جبکہ وہ بے قصور ہیں۔ جج جسٹس کے لکشمن نے اس کیس میں کاؤنٹر داخل کرنے کی پولیس کو ہدایت دی۔ آئندہ سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، وہاں انتباہ سے متعلق کوئی بورڈ وغیرہ موجود نہیں تھا۔ رات میں اندھیرے کے سبب ان کی گاڑی بیریکیٹ سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے جان بوجھ کر اس کیس کو طول دیا اور 13 افراد کو ملزمین کی فہرست میں شامل کردیا۔ غیرقانونی طور پر درج کردہ کیس کو منسوخ کرنے کی انہوں نے عدالت سے اپیل کی۔ 2