سابق رکن ا سمبلی گنگارام کی بی جے پی میں شمولیت

   

بچکنڈہ /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متحدہ بچکنڈہ منڈل کے موضع بڑی کوڈپگل کے رہنے والے کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی گنگارام نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی -بی جے پی لیڈر ترون جوشی نے گنگارام کو پارٹی کھنڈوا ڈال کر اپنی پارٹی میں شامل کرلیا ۔ واضح رہے کہ گنگارام گذشتہ 40 سال سے کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے ۔ 4 مرتبہ حلقہ اسمبلی جوکل سے رکن اسمبلی کی خدمات انجام دی 2023 کے حالیہ اسمبلی انتخابات سے کانگریس پارٹی ہائی کمان نے ٹکٹ سے محروم کردیا تھا اور کہا گیا تھا کہ پارٹی کیلئے کام کریں ۔ حلقہ جوکل میں کانگریس کا اقتدار لائیں تو آپ کو ایم ایل سی یا دیگر عہدوں سے نوازا جائے گا ۔ لیکن گنگارام نے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی وجئے سہ مایوسی کا شکار ہوکر بی آر ایس پارٹی کے امیدوار ہنمنت شنڈے کی تائد کی اور واضح انداز میں کہا کہ جتنے بھی پارٹی قائدین ہے بی آر ایس کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔ کانگریس ہائی کمان نے ان کے اس رویہ اور پارٹی کے ساتھ دغابازی کرنے پر گنگارام کو پارٹی سے 6 سال کیلئے معطل کردیا تھا ۔ گنگارام کی کافی عمر ہوچکی ہے پوری زندگی کانگریس پارٹی میں گذاری لیکن اب آخری لمحات میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ ظہیرآباد بی جے پی امیدوار بی بی پاٹل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔