سابق ریسلر ٹیمی کو قید کی سزا

   

نیویارک ۔ سابق امریکی ریسلر ٹیمی سائچ کو کار حادثے کے جرم میں 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کار حادثے میں 75 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔ جب عدالت میں جج نے ٹیمی سائچ کو سزا سنائی تو وہ پریشان دکھائی دیں جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے باہر لے جایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سابق ریسلرکی گاڑی ریاست فلوریڈا میں 2022ء میں ٹریفک سگنل پرکھڑی گاڑی سے ٹکرائی تھی جس کے بعد ان کا لائسنس بھی مستقل طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ٹیمی سائچ نے آبدیدہ ہوکر اس حادثے پر معافی بھی مانگی ہے۔