سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی والدہ کا انتقال

   

کراچی : پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف کا طویل علالت کے بعد یو اے ای میں انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ 100 سال کی تھیں ۔ اس موقع پر ان کے تمام پرانے سیاسی اور فوجی خیرخواہوں نے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف عرصہ دراز سے دبئی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔