سابق ماؤنواز لیڈر دیوجی کی انٹر میڈیٹ امتحانات میں شرکت

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سابق ماؤ نواز لیڈر تپری تروپتی عرف دیوجی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شرکت کی ۔ انہوں نے تقریباً 45 سال بعد جگتیال ضلع کے کورٹلہ میں امتحان دیا ۔ 1980 اور 1982 کے درمیان دیوجی نے کورٹلہ کے گورنمنٹ جونیر کالج میں انٹر میڈیٹ ایم پی سی میں داخلہ لیا تھا اور ریاڈیکل یونین کے ساتھ سرگرم ہوگئے اور انہوں نے دوسرے سال تلگو امتحان کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ ماؤ نواز تحریک کو چھوڑ کر انہوں نے اس سال فروری میں مرکزی دھارے میں شامل ہوگئے ۔ اس سال انہیں بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سے امتحان لکھنے کی خصوصی اجازت دی گئی ۔ چہارشنبہ کو انہوں نے کورٹلہ کے میٹرو جونیر کالج میں تلگو امتحان میں شرکت کی ۔ دیوجی نے امتحان لکھنے کے بعد کہا کہ وہ قانون کی ڈگری حاصل کرنے اور غریبوں کے لیے کام کرنے کے لیے خود کو وقف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔۔ ش m/b