سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کی درخواست ضمانت پر آئی این ایکس مقدمہ میں سی بی آئی کی جانب سے مخالفت

   

نئی دہلی ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج دہلی ہائیکورٹ کے کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم کی آئی این ایکس میڈیا کرپشن مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کی درخواست کی شدت سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’معاشی جرائم کے سنگین ترین مقدمہ ‘‘ میں ملزم کی ضمانت پر رہائی سے ایک غلط مثال قائم ہوجائے گی اور کرپشن کو برداشت نہ کرنے کی حکومت کی پالیسی کا پول کھول جائے گا ۔ سی بی آئی نے کہا کہ یہ واضح طور پر سیاست دانوں پر عوام کے اعتماد کو توڑنے کے مترادف ہوگا ۔ 73 سالہ سیاسی قائد پی چدمبرم دوسروں کیلئے ایک غلط مثال بن جائیں گے ۔ کیونکہ انہوں نے واضح طور پر عوام کی اعتمادی شکنی کی ہے ۔ اپنی درخواست ضمانت میں پی چدمبرم نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ بدنامی کا باعث بن رہا ہے ۔ حالانکہ یہ حکومت کی انتقامی سیاست کی پالیسی کا نتیجہ ہے ۔