گرمی کا قہر ‘ اضلاع میں لو لگنے سے ‘ 6 افراد کی موت

   

حیدرآباد19اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ اضلاع میں لو لگنے کے سبب اموات ہونے لگی ہیں اور لو لگنے کے واقعات میں اضافہ ہواہے ۔ اضلاع میںگذشتہ 48 گھنٹوں میں 6اموات کی توثیق ہوئی ۔ کہا جار ہاہے کہ اگر درجہ حرارت میں اسی رفتار سے اضافہ ہوا تو لو لگنے بڑھ سکتے ہیں ۔ پدا پلی میں 50 سالہ داسری رمیش کی لولگنے سے موت ہوگئی جبکہ سرسلہ میں این موہن نامی تعمیری مزدور کی مزدوری کے دوران موت کی توثیق ہوئی ۔زرعی مزدور راملو کاماریڈی کھیت میں کام کر رہا تھا اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑا اور دوران علاج فوت ہوگیا ۔ورنگل میں 65سالہ بھوکیا بھی کام کے دوران لو لگنے سے فوت ہوگیا۔ان کے علاوہ کھمم میں شدید گرمی سے دو خواتین کی موت ہوئی ۔ محکمہ صحت سے اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے رہنما خطوط کی اجرائی پر اکتفاء کیا گیا لیکن سخت احتیاطی اقدامات سے متعلق احکام جاری نہیں کئے گئے حالانکہ آئندہ دنوں میں گرمی میں مزید اضافہ ممکن ہے۔حیدرآبادو سکندرآباد میں آئندہ چند یوم غیر موسمی بارشوں کی پیش قیاسی کی گئی لیکن کہا گیا کہ گرمی کی شدت میں کمی نہیں ہوگی ۔ بارش سے رطوبت میں اضافہ ہوگا اور گرمی کا احساس بڑھیگا ۔ خانگی ماہرین کا کہناہے کہ بیشتر اضلاع میں اضلاع میں آئندہ دنوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے امکان ہیں لیکن معمولی راحت کے بعد دوبارہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔3