اسلام آباد۔ پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے جمعرات کے روز اعلان کیاکہ انہوں نے شوبز کی زندگی کو خیر آباد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جو شیئر کیا ہے‘ اس میں عباسی نے اپنے سفر کے متعلق بات کی کہ کس طرح وہ 14-15کی عمر تھے تب ایک ناستک کیسے بن گئے اور کس طرح سائنس”نے انہیں واپس لا کھڑا کیا“ جب وہ امریکہ گئے تھے تب ایک ناستک بنے۔
عباسی نے کہاکہ مذکورہ ویڈیو جو شیئر کیاگیا ہے اس میں 10سال کی تحقیق کی بنیاد پر ہے”میں اب اپنی باقی تمام زندگی خدا کے متعلق بات کرتے ہوئے گذارنا چاہتاہوں“
عباسی جس نے حال ہی میں نیمال کھار سے شادی کی ہے نے کہاکہ اب وہ اپنی زندگی کو اسلام کے مطابق گذارنے چاہتے ہیں اور کوشش کریں گے کے مختلف پلیٹ فارم سے اپنے اس پیغام کو پھیلائیں۔
انہوں نے کہاکہ ”بطور ناستک میں چاہتاہوں جو جواب لوگوں سے مجھے خدا کے متعلق ملا ہے وہ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتاہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگوں سے بحث کروں یا پھر انہیں راغب کروں‘ میں صرف شیئر کرنا چاہتاہوں“۔
انہوں نے مزید کہاکہ پھر اگر وہ کوئی فلم یا شوتیار کریں گے تو وہ اسلام کے متعلق ہوگا۔مذکورہ 35سالہ اداکار ”میں ہوں شاہد افریدی‘جوانی پھر نہیں آنی‘وار“ اور ٹی وی شو جیسے ”پیاریہ افضل‘ میں اپنے کردار کا لواہا منوایا ہے۔قبل ازیں عباسی نے اکٹوبر میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاتھا کہ وہ بہت جلد ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں۔
پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادی کی جانب سے 4نومبر کے روز انٹرٹینمنٹ کی دنیا کو خیر آباد کرنے کے اعلان کے بعد عباسی نے اس طرح کا اعلان کیاہے۔
مذکورہ اعلان انہوں نے اپنے پرائیوٹ تصویریں اور فوٹوز ان لائن لیک ہونے کے بعد اس طرح کا اعلان کیاتھا