سابق وزیرہریش راو کی کار کی پولیس نے تلاشی لی

   

حیدرآباد 25اپریل ( یواین آئی ) سابق وزیرہریش راو کی کار کی پولیس نے تلاشی لی۔انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر حیدرآباد سے میدک جانے کے دوران پولیس نے نرساپور کے قریب روکا اور کار کی تلاشی لی۔انہوں نے اس تلاشی کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کیا۔بعد ازاں ہریش راو اپنی منزل کے لئے روانہ ہوگئے ۔