سابق وزیر اقلیتی بہبود محمد فرید الدین کی تدفین

   

حیدرآباد30دسمبر(یو این آئی) سابق وزیراقلیتی بہبود و ٹی آرایس لیڈر محمد فرید الدین کی آج تدفین عمل میں آئی جن کا گذشتہ روز انتقال ہوگیاتھا۔وہ ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹروانٹرولوجی میں زیرعلاج تھے ۔راج شیکھرریڈی کے دورحکومت میں ان کو وزیراقلیتی بہبود بنایاگیا تھا ۔ ان کی میت ظہیرآباد میں رکھی گئی اور بعد نمازظہر عیدگاہ میدان ظہیرآباد میں نمازجنازہ ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان واقع موضع ہوتی میں عمل میں آئی۔ان کے انتقال پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے علاوہ ریاستی وزرا نے ان کو خراج پیش کیا۔